ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا ۔ اتھارٹی نے قبضہ ختم کرانے کیلئے حکومت سندھ سے رجوع کرلیا۔ ہوم سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ وفاقی حکومت نے بھی زمین کو خالی کرنے کا حکم د ے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زمین ِپر سندھ سرکار نے تعمیرات شروع کردی ہیں جن کا سی سی اے نے نوٹس لے لیا ۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ خود سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر کئی اداروں کو ز مین کے کمرشل استعمال کی اجاز ت دے دی ہے اور ریلوے لائن کے ساتھ ریلوے کی زمین پر قبضہ کرکے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی ا جازت دے دی ہے۔