پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر 4فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہورمیںکاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 4 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 11فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ 21ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔علاوہ ازیں صوبہ بھر کے سکولوں اور کالجوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو دی گئی 3ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مہم کے پہلے روزلاہور سمیت صوبہ بھر کے 3460سرکاری اور نجی سکولوں کی چیکنگ کی ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب نہ کرنے پر 338 سکولوں کو جرمانے کیے گئے۔