سیا ست میں تشدد ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، ثروت اعجا ز
کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر تشدد سیاست کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر لسانیت کا زہرگھولا جارہا ہے ،عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوںنے ایوانوں میں پہنچ کر غربت کے خاتمے اور عوام کو روزگار ،صحت ،تعلیم دلانے کیلئے کام نہیں کئے ،ملک کو آگے لیجانا ہے تو عصبیت وتنگ نظری کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرنا ہوگا ،چاہتے ہیں کراچی سمیت ملک بھر میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آزادی سے جلسے اور الیکشن کی مہم چلانے دی جائے ،عوام اپنے ووٹ سے جسے چاہیں ایوانوں میںبھیجیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے کراچی واپسی پر قادری ہائوس پر معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسلام کے حقیقی فلسفے امن ،بھائی چارگی ،محبت واخوت اور احترام انسانیت کے پرچار سے اسلام وملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے۔