امریکی سفارت خانے کی منتقلی ناقابل قبول‘ امن کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (اے این این)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اعلان کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ گوئترس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔