انتہا پسندی، دہشت گردی کیخلاف مل کر جدوجہد کرنا ہو گی: احمد علی
برسلز (وقار ملک) انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والوں نے اسلام پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت احمد علی چودھری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواب میں کوئی مقدس اور محترم شخصیت کسی کو قتل کرنے کا حکم نہیں دے سکتی۔