انڈونیشیا : جیل میں ہنگامہ، 5 پولیس اہلکار‘ ایک قیدی ہلاک
دیپاک (اے ایف پی) انڈونیشیا میں قیدیوں نے جیل توڑنے کی کوشش کی، ہنگامہ اور فائرنگ کے سبب 5 پولیس اہلکار اور ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔ علاقے میں کشیدگی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے انتہا پسند قیدیوں نے جیل میں ایک افسر کو یرغمال بنایا تو جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ یہ جیل موبائل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں واقع ہے۔ یہ جکارتہ کے مضافاتی علاقے میں ہے۔ ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آپریشن ابھی جاری ہے لیکن یہ واضح نہیں مغوی افسر کا کیا بنا ہے۔ یہاں کی جیلوں میں ایسے واقعات عام ہیں۔