دمشق: اسرائیلی طیاروں کا ایرانی فوجی اڈے پر حملہ‘ 9 ہلاک‘ متعدد افراد زخمی
دمشق(اے این این + اے ایف پی ) اسرائیل نے شام کے صدر مقام دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میںشام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں 9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان بھی شامل ،متعددعمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔دمشق کے سکوائر میں راکٹ حملے میں 4 افراد مارے اور 24 زخمی ہو گئے۔ شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے دو میزائل الکسوہ کے مقام پر جوابی کارروائی میں تباہ کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب ایرانی کمیونیکیشن ملٹری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے وادی گولان میں نقل وحرکت بڑھا دی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے وادی گولان میں فوجی بنکروں اور پناہ گاہوں کو بھی تیار رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔