دورہ پاکستان کی پیشکش، پی سی بی کا دعوت نامہ آئرلینڈ بورڈ کو موصول
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )دورہ پاکستان کی پیشکش، پی سی بی کا دعوت نامہ آئرلینڈ بورڈ کو موصول، آج مذاکرات کا امکان۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی ان دنوں ڈبلن میں موجود ہیں اور وہ آج جمعرات کوآئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ پاکستان کے دورے کیلئے مذاکرات کرینگے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئرلینڈ بورڈ کے سربراہ وارین ڈیوٹروم سے ملاقات کرینگے۔ آئرلینڈ بورڈ کو پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت موصول ہوگئی ہے اور اس ضمن میں آئرش بورڈآئی سی سی سے بھی رابطہ کریگا۔ آئرش بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا سفر کرنے کے امکانات موجود ہیں تاہم اس بارے میںسکیورٹی رپورٹ دیکھ کر تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے۔