اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے کم از کم رقبہ 20کنال مختص کرنے کی منظوری
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ایکوائر و غیر ایکوائر شدہ علاقوں میں کثیر منزلہ عمارتوں ( فلیٹوں) کی تعمیر کے لیے کم سے کم رقبہ20کینال مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے بورڈ فیصلے سے زون ٹو ، فور اور فائیو میں درمیانے درجہ کی رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے بورڈ نے سیکٹر ای الیون کی زوننگ پالیسی 2007میں تبدیلی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے مذکورہ سیکٹر میں سی ڈی اے کی ملکیت دوکلومیٹر کمرشمل اراضی کا لے آوٹ پلان بھی منظور کرلیا ہے بورڈ نے وزارت دفاع کی سفارش پر کری (موضعہ گھوڑا باغ) میں 245کینال اراضی حساس ادارے کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے بورڈ اجلاس میں سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے منظوری دے دی ہے سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہو ا بورڈ میں وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ پلاننگ و ڈیزائن نے سمری پیش کی کہ اسلام آباد کے ایکوائرو غیرایکوائر شدہ علاقوں میں فلیٹوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کے لیے مخصو ص چالیس کینال اراضی کی شرط میں نرمی لائی جائے اور ان علاقوں میں فلیٹس بنانے کے لیے درکار اراضی چالیس کینال سے کم کرکے 20کینال مخصوص کیا جائے پلاننگ و ڈیزائن نے سفارش کی کہ چالیس کینال کی شرط کے باعث زون ٹو ، فور اور فائیو میں بے ہنگم عمارتوں کی تعمیرات روکنے میں مدد ملے گی بورڈ نے پلاننگ و ڈیزائن کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے اسلام آباد بھر میں فلیٹس کے منصوبے کے لیے کم سے کم اراضی بیس کینال مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے بور ڈ نے سیکٹر ای الیون میں کی جانے والی بے ہنگم تعمیرات کو روکنے کے لیے پلاننگ و ڈیزائن کی جانب سے زوننگ پالیسی 2007میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پالیسی پر پورا اترنے والی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے میں بھی مدد ملے گی بورڈ نے سیکٹر ای الیون میں واقع سی ڈی اے کی دو کلومیٹر پر واقع تجارتی اراضی کا لے آوٹ پلان کی بھی منظور ی دے دی ہے بورڈ کی منظور ی کے بعد سی ڈی اے کو بلیو ایریا کی سیکٹر ای الیو ن تک توسیع کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے سی ڈی اے سیکٹر ای الیون میںلگائی گئی مارکیز کے سامنے واقع اپنا کمرشل ایریا کو مستقبل میں تجارتی مقاصد کے لیے فروخت کرسکے گا سی ڈی اے بورڈ نے وزارت دفاع کی سفارش پر کری میں حساس ادارے کے لئیے 245کینال اراضی کی بھی منظوری دے دی ہے تاہم مذکورہ لینڈ پر عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز تفویض کرنے کی سفارش کو مسترد کردیا گیا ہے بورڈ نے سی ڈی اے ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے اب 2020سے 2040تک کی ماسٹر پلان میں ترمیم کرسکے گا سی ڈی اے آرڈیننس کے تحت سی ڈی اے کو ہربیس سال بعد ماسٹر پلان میں ترمیم کرنا تھی تاہم سی ڈی اے کے قیام کے بعد آج تک ماسٹر پلان میں طے شدہ طریقہ کے تحت کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے بلکہ نظریہ ضرورت کے تحت اس میں ترمیم کی جاتی رہی ہیں ۔