اکادمی ادبیات رائٹرز کیفے میں یاسمین حمید کیساتھ ملاقات
اسلام آباد (پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے رائٹرز کیفے کے زیراہتمام، اہل قلم سے ملیے کے سلسلے میں کی اکتیسویں تقریب ممتاز شاعرہ اور انگریزی ادیبہ محترمہ یاسمین حمید کے ساتھ آج 10مئی بروز جمعرات 4 بجے سہ پہر اکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔ محترمہ یاسمین حمید اپنی زندگی اور ادبی سفر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کریں گے۔ تقریب میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دیگر اہل قلم، محترمہ یاسمین کے فن و شخصیت اور ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے ان سے سوالات کریں گے۔