پر ائمری تعلیم کی فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن- خیبر پختون خواہ، کے مابین پر ائمری تعلیم کی فروغ کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط اسلام آباد میں کئے گئے ۔ اس موقع پر امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) کے چیف نمائندہ ڈاکٹر طارق چیمہ نے ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن خیبر پختون خواہ، کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کو خوش آمدید کہا اور تعلیم کی فلاح و بہبود کے لیے ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن- خیبر پختون خواہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ا نہوں نے مزید کہا کے یہ بات ہم سب کے لئے باعث صد و افتخار ہوگی کہ تمام متعلقین کی ان تھک محنت کے با عث امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ ، کے اشتراک سے دس لاکھ بچوں کو پر ائمری سکو لو ں میں داخل کرنے کے منصو بے کا باقائدہ ملک گیر آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصو بے کو پاکستان کے دوست ملک قطر کے ادارے- Foundation" "Education Above Allکا خصو صی تعاون حا صل ہے ۔