افغان وفد کی ناصر جنجوعہ سے ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور افغانستان نے تجارت، دو طرفہ پائیدار معاشی تعلقات اور معاشی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ افغانستان کی نائب وزیر تجارت کاملہ صدیقی کی قیادت میں افغان وفد نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملا قات کی جس میں دو طرفہ معاشی تعلقات میں بہتری اور تجارت کو بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین برآمد ات اور درآمدات کو بڑھانے کیلئے تاجروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معیشت کو سیاست کے سا تھ منسلک نہیں کرنا چاہئے اور تجارت کو پہلے کی طرح فروغ دینا چاہئے۔