وکٹری ڈے پر پریڈ: جدید روسی فوجی آلات، ڈرونز، میزائلوں کی نمائش
ماسکو (اے ایف پی) وکٹری ڈے کے موقع پر تقریبات کے سلسلہ میں ماسکو کے ریڈ سکوائر پر بڑی فوجی پریڈ میں روس کے جدید ترین فوجی آلات و ساز و سامان کی نمائش کی گئی۔ یہ پریڈ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی شکست اور پیوٹن کے چوتھی بار صدارت کا حلف اٹھانے پر بطور جشن کرائی گئی۔ صدر پیوٹن نے تقریر کرتے کہا۔ ہمارے شہری مدت تک لڑے۔ کوئی ملک جارحیت نہیں کر سکتا۔ 73ویں پریڈ میں 13000 فوجیوں نے شرکت کی۔ وزارت دفاع کے مطابق جو جدید ہتھیار شرکت کی۔ وزارت دفاع کے مطابق جو جدید ہتھیار اور آلات پریڈ میں شامل کیے گئے ان کا شام میں تجربہ اور آزمائش ہو چکی ہے۔ 175 طیاروں سمیت 159 اقسام کے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ پہلی بار جاسوس طیارے اور شام میں استعمال ہونے والے انٹی مائنز روبوٹ شامل کیے۔ جوہری ہتھیاروں کے خلاف جدید ٹینک ٹرمینیٹر، میگ31- سوپر سونک لڑاکا طیارے اور کنزہل (خنجر) میزائلوں کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا تھا۔ سابق فوجیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ پیوٹن نے کہا ہم دوبارہ تاریخ لکھ رہے ہیں۔