ڈی ایچ اے کراچی کپ آل پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ آج سے شروع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے کراچی کپ آل پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، 13 مئی تک جاری رہنے والی 4 روزہ چیمپئین شپ میں کی انعامی رقم 35 لاکھ روپے کر دی گئی ہے،ڈی اے کنٹری اینڈ گالف کلب پر کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں مختلف ایونٹس کے مقابلے شیڈول کئے گئے ہیں، ملک بھرسے200 سے زائدگالفرزاپنی صلاحیتوںکامظاہرہ کریںگے،قومی نمبر ون گالفرشبیراقبال کوٹاپ سیڈقراردیاگیاہے جبکہ وحید بلوچ دفاعی چیمپئن ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ ڈائریکٹربریگیڈیئرقاسم چنگیزی نے بدھ کوڈی اے کنٹری اینڈگالف کلب میںمنعقدہ میڈیا بریفنگ میںکیا،اس موقع پرڈپٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹرکرنل فاروق نیازی، گالف کیپٹن کرنل زاہد،نجم شمس الدین، میجر(ر)اورنگزیب اورسومہیا خالدسمیت دیگربھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان گالف فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر میں شامل چیمپئین شپ کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ امسال چیمپئین شپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جسے 25 لاکھ روپے سے بڑھاکر 35 لاکھ روپے کر دیا گیاہے زبیراحمد امیچر ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ہیں جبکہ قومی گالفر حمیرا خالد لیڈیزایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے فیورٹ ہیں، چیمپئین شپ میں 200 سے زائد گالفرز ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں قومی گالفرز منیر احمد،مطلوب احمد اور نذیراحمد بھی شامل ہیں۔