ایشین سنوکر چیمپئن شپ: چاروں قومی کوئسٹس کی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں نے 34ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ رائونڈ میں جگہ بنالی ،محمد بلال اور بابر مسیح نے براہ راست پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ محمد آصف اور ماجد علی کو لاسٹ24رائونڈز کھیلنا ہوگا ۔ایران کے شہر تبریز میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال نے پانچوں میچ جیت کر لاسٹ 16میں جگہ بنائی جبکہ بابر مسیح نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر پری کوارٹر میں جگہ بنائی ۔بدھ کی شام دوسرے سیشن مین لاسٹ 24رائونڈ میں محمد ماجد علی کا مقابلہ میانمار کے کو ہیٹیٹ سے اور محمد آصف کا عراق کے محمد حسین سے مقابلہ شیڈول تھا ۔لیگ میچوں کے آخری روز پاکستان کے محمد بلال نے میانمار کے اونگ ہھی او کو 4-1سے ہرا دیا جبکہ پاکستان کے بابر مسیح نے ہانک کانگ کے کا لام لائو کو 4-2سے شکست دی ۔محمد ماجد علی آخری لیگ میچ میں ہانگ کانگ کے چھی وائی ائو سے 4-3سے شکست کھا گئے ۔ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد آصف نے ایران کے احسان حیدری کو سخت مقابلے کے بعد4-3سے زیر کیا ۔