کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کر لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر قانونی اقدامات اور حالیہ الیکشن میں اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا جس کے بعد عدالت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر ،سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد ،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی اور دیگر کو 18مئی کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔