ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
زیر نظر تصویر تھانہ ائرپورٹ تھانہ کی ہے جہاں شہریوں کی قیمتی گاڑیاں معمولی نوعیت کے مقدمات میں کھڑی ہیں ، جوکباڑ کی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں جبکہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ان میں سے قیمتی پرزہ جات نکال لئے جاتے ہیں حیرانگی کی بات ہے کہ پولیس کی کسٹوڈی میں ہونے کے باوجود چور ان میں سے سامان کیسے نکال کر لے جاتے ہیں ، پولیس اس کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کرتی ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے(تصویر و تحریر ، سہیل ملک)