کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب پروگرام کے تحت زراعت ہائوس لاہور میںـ" جیتو کسان پروگرام "
لاہور (نیوز رپورٹر) کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب (CAPP) پروگرام کے تحت زراعت ہائوس لاہور میں" جیتو کسان پروگرام" کا انعقاد کیا گیا۔ اب اس سمارٹ فونز کی ایپلکشنز کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ماہ کامیاب کاشتکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ کاشتکار آن لائن کنیکٹ ہوکر زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکیں۔ کاشتکاروں کو مہیا کئے گئے ان سمارٹ فونز میں ہر ماہ1GB فری انٹرنیٹ کے علاوہ وائس اور ایس ایم ایس بکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ماہ جنوری اور فروری میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز کی ایپلکشنز کے استعمال پر کامیاب کاشتکاروں میں موٹر سائیکل بطور انعام تقسیم کئے گئے۔ سلوت سعید، سپیشل سیکرٹری زراعت نے کامیاب کاشتکاروں کو انعام میں جیتنے والے موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر رانا محمود چیف پلاننگ اینڈ ایلیو ایشن سیل، رائے مدثر عباس ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب اور ٹیلی نار کمپنی کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سلوت سعید اسپشل سیکرٹری مارکیٹنگ زراعت نے کہا کہ اس فون میں کسان ٹی وی ایپلکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ویڈیوز بھیجی جارہی ہیں تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔