کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ‘ انتظامات کاجائزہ
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہورڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے گندم کی خریداری کے لیے ضلع لاہور میں قائم مراکز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، پولیس اور محکمہ خوراک کے افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے گندم خریداری مرکز کاہنہ کاچھہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران اسٹاک رجسٹرز، کسانوں کے لیے قائم سہولیات، وزن کنڈے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔