وزیراعلیٰ مراد علی شاہ آج سندھ کا بجٹ پیش کرینگے
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مالی سال برائے2018-19 کیلئے آج (جمعرات) سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے یہ مسلسل 11 واں بجٹ ہوگا۔ بجٹ پورے سال کیلئے تیار کیا گیا ہے البتہ ریلیز پہلے کوارٹر کی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ نگراں حکومت کو اپنے امور چلانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سندھ اسمبلی مبں بجٹ پیش کرنے سے قبل آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ اجلاس دن گیارہ بجے اور سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس سہ پہر3 بجے منعقد ہوگا۔
سندھ بجٹ