یہ وقت آپس میں اختلافات اور مخالفت کا نہیں: رانا مشہود
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے ضلع ویسٹ کے دورے میں جنرل سیکرٹری اور یو سی چیئرمین حبیب الرحمن کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت آپس کے اختلافات اور مخالفت کا نہیں بلکہ اتحاد‘ اتفاق اور یکجہتی کا ہے۔2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی خواہش ہے کہ نواز شریف و شہباز شریف کے خلاف اتنے جھوٹے الزامات لگائے جائیں کہ سچ کا گمان ہونے لگے مگر وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ مخالفین عوام میں میاں نواز شریف کی مقبولیت سے سہم گئے ہیں۔ اس موقع پر سینئر لیگی رہنما منور رضا‘ خواجہ غلام شعیب‘ حاجی صالحین تنولی‘ علی اکبر گجر‘ رانا احسان‘ عصمت انور محسود‘ وحید رزاق‘ چیئرمینز وقار تنولی‘ رانا وارث‘ رفیق خان‘ محب اللہ خان‘ وائس چیئرمینز طارق علی خان‘ ایاز آفریدی‘ بابا ودود‘ نعیم خان‘ کونسلرزکوثر پروین‘ راجہ عمران‘ دائود پٹھان‘ محفوظ الحق ‘ ظہیر جہانگیری‘ اقبال خاکسار‘ نور عالم‘ بخت حسن‘ احتشام الحق‘ خرم بھٹی تمام یوسیز چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کارکنوں کو انہوں نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے ابھی سے انتخابی مہم کا آغاز کردیں۔