حبیب جالب کی زندگی پرڈاکو مینٹری فلم میں حاجی شرف الدین مرکزی کردار ادا کرینگے
کراچی(کلچرل رپورٹر)آرٹس کونسل کراچی میں شاعر انقلاب حبیب جالب کی برسی کی تقریب میں ممتاز کالم نگار اور حبیب جالب کے حقیقی بھائی سعید پرویز نے جو بزم حبیب جالب کے نام سے تنظیم بھی چلارہے ہیں۔ اعلان کیا کہ وہ عنقریب حبیب جالب کی زندگی پر مبنی ڈاکو مینٹری فلم بنائیں گے جس میں مرکزی کردار حاجی شرف الدین ادا کریں گے جو حبیب جالب سے قدرتی طور پر بے حد مشابہت رکھتے ہیں۔ تنظیم تعمیر پاکستان کے چیئرمین شاہ کفیل احمد نے سعید پرویز سے حاجی شرف الدین کو متعارف کرایا تھا جو دراصل ان ہی کی دریافت ہیں۔