گلشن اقبال 13 ڈی میں گھروں پر پولیس کی یلغار‘ خواتین سے بدتمیزی
کراچی(کرائم رپورٹر) گلشن اقبال کے بلاک13 ڈی ون میں مسیحی آبادی یوحنا آباد پر پولیس کی یلغار دروازے توڑ کر گھروں میں گھسنے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور درجنوںنوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ یوحنا آباد کے مکینوں نے آئی جی پولیس نے بے گناہ گرفتار نوجوانوں کی رہائی کی اپیل کردی۔ مکینوں کے مطابق بدھ کو علی الصبح کی جانے والی پولیس کی بلاجواز کارروائی سے اقلیتی برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جو اشتعال میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محنت مزدوری کرنے والے مسیحی نوجوانوں پر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام قطعی بے بنیاد ہے۔ آئی جی پولیس سندھ پولیس کو اس قسم کی بلاجواز کارروائیوں سے روکیں بصورت دیگر مسیحی برادری احتجاج پر مجبورہوگی۔