نواز شریف نے کچھ بتانا ہے تو بتائیں ورنہ چپ ہو کر بیٹھ جائیں‘ بلاول
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے جنوبی پنجاب کی کبھی بات نہ کی اب ان کو یاد جنوبی پنجاب آ گیا ہے۔ ہم نے جب جنوبی پنجاب کی آواز اٹھائی تو کسی نے ساتھ نہ دیا۔ جب ہم کہتے تھے کہ پارلیمان میں ایشوز کو لے کر آئیں تو مانتے نہیں تھے۔ خطرہ ایک دم نہیں آتا، انہوں نے پانچ سال سے ایسے حالات پیدا کئے ہیں۔ نواز شریف نے کچھ بتانا ہے تو بتائیں ورنہ چپ ہو کر بیٹھ جائیں۔ نواز شریف چپ کر کے بیٹھ جائیں یا پھر گھر چلے جائیں۔ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ پارلیمنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی طلب کر سکتی ہے۔ عمران خان نے کے پی میں جو وعدے کئے وہ پورے نہ کر سکے۔ اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔ عمران خان نے کے پی میں جو وعدے کئے وہ پورے نہ کر سکے۔ بلاول بھٹو مدیحہ گوہر مرحومہ کی رہائشگاہ پرمرحومہ کے شوہر شاہد ندیم اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مدیحہ گوہر کے شوہر شاہد ندیم پیپلز پارٹی پنجاب کلچرل ونگ کے صدر بھی ہیں۔اس موقع پربلاول بھٹو کے ہمراہ چوہدری منظور ،ملک عثمان،عاصم بھٹی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نواز شریف پورے نظام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اس وقت پارلیمان اور جمہوریت کمزور ہے۔ ہمارے مسائل کو حل کرنے میں نظام ناکام رہا ہے۔ہم الیکشن کے بعد حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے۔حکومت نہ بنا سکے تو اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کی سمت ٹھیک کریں گے۔ عمران خان اور دےگر لوگ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نام پر ڈرامہ کر رہے ہےں پےپلزپارٹی اقتدار مےں آکر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی ‘نوازشریف اور عمران خان نے کبھی پار لےمنٹ کو اہمےت نہےں دی، نوازشر یف بطور وزےر اعظم چھ بار اےوان مےں آئے، عمران خان بتائے وہ کتنی بار آئے ؟‘عمران خان نے خےبر پی کے کے عوام سے کئے جانےوالا کوئی وعدہ پورا نہےں 90دن مےں کر پشن ختم کرنے کا بھی جھوٹا نعرہ لگاکر وہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہےں۔
بلاول