سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے، حاصل بزنجو
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرزمیر حاصل خان بزنجو نے سابق وزےر اعظم نواز شریف کو مشورہ دےا ہے کہ وہ چئیرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں اس کے ساتھ اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے ۔چئیرمین نیب نے بغیر تحقیق الزام لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیاستدانوںکی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔ گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے نیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونے چاہییں۔
مےر حاصل بزنجو