پاکستان ٹریڈ ایکسپوٹورنٹو میں ہوگی
کرا چی ( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چوتھی پاکستان ٹریڈ ایکسپو2018کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس سال اکتوبر کے مہینے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ٹریڈ ایکسپو کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر سید مظہر علی ناصر نے کہاکہ پچھلے تین کامیاب ترین ایونٹس جوکہ ایف پی سی سی آئی نے منعقد کئے اس سے ہماری ایکسپورٹ کی ترقی ،باہمی تجارت اور معاشی تعلقات کینیڈا کی مد میں خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔