سٹاک مارکیٹ :سرمایہ کاری میں66 ارب77 کروڑ روپے کی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس271.96پوائنٹس کی کمی سے 43795 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ میں66 ارب77 کروڑ79 لاکھ66ہزار715 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب22کروڑ51 لاکھ18 ہزار 936 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میںبھی 3کروڑ83 لاکھ35ہزار500 حصص کا اضافہ ہوا۔جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 128.10 پوائنٹس کی مندی سے 21468.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں208.03 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں583.70پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،267کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت399.01 روپے کے اضافے سے8899 روپے پر بند ہوئی۔