حمزہ حسان ویلفیئر کے فلا حی کا م دوسروں کیلئے مثال ہیں ، وسیم اختر
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) حمزہ حسان وےلفےئر سوسائٹی کے تحت فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر مےئر کراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد NGO'sکا مثبت کردار اور دکھی انسانیت کےلئے سرماےہ افتخار ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت دیگر شعبہ جات کے علاوہ میڈیکل کے شعبے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے مگر اس سلسلے میں حکومتی سطح پر کام کے ساتھ ساتھ NGOs بھی بڑا کردار ادا کر سکتی ہے اور اس سلسلے میں حمزہ حسان وےلفےئر سوسائٹی کے صدر حاجی عارف پٹنی، جنرل سےکرےٹری و آرگنائزر محمد سلمان پٹنی، وسیم خان کی کاوشیں قابل قدر اور مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں اور مستحقین کو بلا رنگ و نسل ان کی دہلیز پر فری میڈیکل سروسز مثبت اقدام ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے آرگنائزر محمد سلمان پٹنی ، حاجی عارف پٹنی، محمد اشرف ناقوا ، سوسائٹی کے مرکزی رہنما اور معروف جرنلسٹ وسیم خان کو اپےئرسیشن سر ٹیفکیٹ بھی دےئے ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر حاجی عارف پٹنی نے مےئر کراچی وسیم اختر اور یوسی چےئرمین قیصر امتیاز کا خصوصی شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شب و روز محنتوں سے کراچی کی روشنیاں دوبارہ واپس آرہی ہیں ۔ حمزہ حسان سوسائٹی کے جنرل سےکرےٹری اور کیمپ کے آرگنائزر محمد سلمان پٹنی نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ےہ خدمات عبادت سمجھ کر کرتے ہےں اور آج کے اس فری میڈیکل کیمپ میں BMDہڈیوں کے کےلشےئم کا ٹیسٹ اور ان کی دوائےں ، آنکھوں کا معائنہ، مفت دوائےں ، چشمہ ، موتیا کے آپریشن بمعہ لینس کئے جا رہے ہےں ۔ اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ، شوگر ، کولیسٹرول کے فری ٹیسٹ اور ان کا علاج و معالجہ کے علاوہ جنرل او پی ڈی بھی کی جا رہی ہےں ۔