نو از شریف نے کراچی کی روشنیا ں بحال کر کے امن قائم کیا ، زاہد شاہ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) منی پاکستان کراچی میں امن کا قیا م نواز حکو مت کی بڑی کا میابی ہے جس کاسہرا نوا ز شریف قانو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے سر جا تا ہے 2013 ءکے الیکشن سے قبل شہر میں بد امنی کے بادل چھا ئے ہوئے تھے کسی کی جا ن و مال محفو ظ نہیں تھی روشنیو ں کا شہر اندھیرے میں ڈو با ہوا تھا نو از شریف نے الیکشن میں کا میا بی حا صل کر نے بعد معاشی حب کراچی میں قیا م امن کیلئے جنگی بنیا دوں پر کا م کر کے شہر کی روشنیا ں بحال کیں آج کراچی ر ا توں کو جا گتا ہے لو گ بلا خو ف خطر کا روبا ر کر رہے ہیں بھتہ ما فیا اور گینگ وار ، بو ر بند لا شوں کے ملنے کا دور ختم ہو چکا ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ( ن)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ضلعی صدر زاہدشاہ نے نوائے وقت سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا زاہد شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن 2018 ءمیں بھر پور حصہ لے گی وہ خود حلقہ پی ایس 129 ڈسٹرکٹ سینٹرل سے الیکشن لڑینگے۔کراچی کے عوام مسلم لیگ ن کو کا میا ب بنا کر کراچی کی روشنیا ں بحا ل رکھنے میں اپنا کر دار ادا کر یں زاہد شاہ نے کہا کہ کراچی مضبو ط ہو گا توملک مضبو ط ہو گا اور عوام خو شحا ل ہو نگے ، عوام خو شحال ہو نگے تو ہر طرف امن ہی امن ہو گا انہو ں نے کہا کہ وقت نے ثا بت کر دیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف احتساب کے نا م پر گھنا ﺅ نا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کے ملکی ریا ست پر انتہا ئی خراب اثرات مرتب ہو نگے ۔مخالفین نواز شریف مخالفت میں اتنے آگے نہ جا ئیں کہ آگے چل کر انہیں پچھتا نا پڑے کل ان کے ساتھ بھی احتساب کے نا م پر یہ سب کچھ ہو سکتا ہے جمہو ر یت کے استحکا م کیلئے سیا سی جما عتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کے بجا ئے جمہوریت اور جمہو ری ادار وں کو مضبو ط بنائیں اسی میں سیا سی جماعتوں کی بقااور سلا متی ہے ۔