اصغر خان کیس کھل گیا سب کو خلائی مخلوق کا معلوم ہو جائیگا : عمران خان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف مےں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا بدھ کے روز انضمام ہوگےا۔ اس موقع پر عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے چےئرمےن مےر بلخ شےر مزاری ، صدر خسرو بختےار، جنرل سےکرٹری طاہر بشےر چےمہ سمےت شمولےت اختےار کرنے والے 20 رہنماﺅں کو گلے مےں تحرےک انصاف کے جھنڈے کے سکارف پہنائے اور کہا کہ وہ مےر بلخ شےر مزاری کو اپنی جماعت مےں خوش آمدےد کہتے ہےں قبل ازےں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی قےادت کے ساتھ تحرےک انصاف کے چےئرمےن نے ےادداشت پر دستخط کئے جس مےں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے اپنے چھ نکاتی مطالبات شامل تھے اس موقع پر مخدوم خسرو بختےار نے کہا کہ پےپلز پارٹی اور مسلم لےگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دلانے کےلئے کبھی بات نہ کی عمران خان نے لاہور کے جلسے مےں اپنے منشور مےں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی بات شامل کی ہمےں اب ان پر اعتماد ہے وہ ہمےں حق دلائےں گے۔ چھ نکاتی ےادداشت مےں کہا گےا ہے (1) چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے29 اپرےل2018 ءکے تارےخی اجتماع مےں پی ٹی آئی کے منشور کے گےارہ نکات بےان کئے ان مےں آٹھوےں نکتے مےں جنوبی پنجاب صوبے کے قےام کا وعدہ کےا گےا جنوبی پنجاب محاذ کی تشکےل کی بنےادہی جنوبی پنجاب صوبے کا قےام ہے لہٰذا دونوں فرےقےن مےں ےہ اتفاق ہے کہ پائےدار معاشی و معاشرتی ترقی ، بہتر گورننس ، وسائل کی منصفانہ تقسےم اور استعمال کےلئے انتظامی بنےادوں پر صوبہ پنجاب کی تقسےم ناگزےر ہے (2 ) ہمارا اتفاق ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومی کے ازانے کےلئے انہےں ان کے دےرےنہ اور جائز مطالبے ےعنی صوبہ جنوبی پنجاب کے قےام کا وقت آن پہنچا ہے تحرےک انصاف اس ضمن مےں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ مےں شامل تمام اراکےن کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے (3 )ہم عزم کرتے ہےں کہ پاکستان تحرےک انصاف اورجنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکےن تحرےک انصاف کے جھنڈے تلے مشترکہ جدوجہد سے جنوبی پنجاب کے محروم اور مظلوم عوام کو ان کا جائز حق دلائےں گے (4 )ہمارا جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ےہ وعدہ ہے کہ اےک کمےٹی بنائی جائے گی جس مےں جنوبی پنجاب محاذ کے چےئرمےن ، صدر اور جنرل سےکرٹری شامل ہوں گے جو جنوبی پنجاب صوبہ کے قےام مےں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے اپنی سفارشات پےش کرے گی۔ (5) صوبہ جنوبی پنجاب کا قےام نہ صرف عوام کے دےرےنہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ان کے احساس محرومی کو کم کرے گا بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسےم سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں مےں بھی سماجی اور معاشی ترقی کا نےا عہد شروع ہوگا (6 ) صوبہ جنوبی پنجاب کا قےام غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کی تعلےم ، صحت ، انصاف ، انفراسٹرکچر اور سرکاری خدمات تک ارزاں اور فوری رسائی کو ممکن بنائے گا جو ہد پاکستانی شہری کا بنےادی حق ہے ےادداشت پر دسخطوں کے بعد چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے کہا کہ مےری جماعت مےں تمام قد آور لوگوں کا تعلق ہی جنوبی پنجاب سے ہے اور مےںخود20 برس سے جنوبی پنجاب جاتا رہوں مےری پہلے ہی مصمم رائے ہے کہ انتظامی ےونٹ چھوٹے ہونے چاہئےں ان کے مسائل بہتر طور پر استعمال ہوتے ہےں کے پی کے مےں مےری جماعت کو حکومت ملی تو ہم نے بلدےاتی الےکشن کراکے30 فےصد ترقےاتی بجٹ گاﺅں تک کی ےونےن کونسلوں کو دے دےا جہاں کونسلر خود اپنے ترقےاتی کام کراتے ہےں اختےارات جتنے نےچے جائےں اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ ہوتا ہے سابق صدر جنرل ضےاءالحق نے ےہ رےت ڈالی تھی کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقےاتی بجٹ دےنا شروع کردےا جو سےاسی رشوت تھی ترقےاتی کام کرانا ارکان پارلےمنٹ کا کام نہےں۔ عمران خان نے کہا کہ صوبہ بنانا ہمارے ہاں اتنا آسان کام بھی نہےں اس کےلئے انفرا سٹرکچر درکار ہوتا ہے ہم فاٹا کا کے پی کے مےں انضمام چاہتے ہےںہم چاہتے ہےں صوبوں مےں لوکل گورنمنٹ سسٹم مضبوط ہو ہمارے قبائلی لاہور اسلام آباد آتے ہےں تو انہےں دہشت گرد سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے وہ خود کو لاوارث سمجھنے لگے ہےں لےکن ہم ان کے کے پی کے سے انضمام کے ذرےعے انہےں حقوق دلوائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کےس کھل گےا ہے اس سے سب پتہ چل جائے گا کہ خلائی مخلوق کون ہے اور اس نے کس کو نوازا تھا اس سے ےہ بھی پتہ چل جائے گا کہ لاڈلا کون تھا۔ عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چےئرمےن مےر بلخ شےر مزاری کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا اور کہا کہ وہ پرانے سےاستدان ہےں جس سے بھی ان کے بارے مےں بات ہوئی ہر اےک نے ان کی تعرےف ہی کی۔ مخدوم خسرو بختےار نے کہا کہ ہم نے9 اپرےل کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی بنےاد رکھی جسے29 اپرےل کو مےنار پاکستان کے سائے مےں تحرےک انصاف کے جلسے مےں عمران خان نے اپنے گےارہ نکات مےں آٹھوےں پوائنٹ مےں جگہ دی اور ےہ معاملہ اپنے منشور کا حصہ بنادےا ہم عمران خان پر اعتماد کرتے ہےں وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے مطالبات کو پورا کرائےں گے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسےم سے ہمارے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق مل سکےں۔
عمران خان