لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں پھر اضافہ ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر بڑھا دیا گیا۔ بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں ایک بار پھر کمی کر دی۔ جس سے ہائیڈل کی پیداوار میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔ گزشتہ روز مرمت کے نام پر بھی لوڈ مینجمنٹ بھی شروع کر دی گئی ۔گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے، دیہی علاقوں میں بارہ سے زائد گھنٹوں کے لئے لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ دوسری طرف وزارت بجلی و پانی ایک بار پھر اپنے پرانے مؤقف پر قائم رہی کہ صرف لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔