لندن: بس میں لڑکی پر تیزاب سے حملہ، ملزم فرار
لندن (این این آئی) لندن کے جنوب میں واقع علاقے میں نامعلوم شخص پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں ایک نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی مذکورہ علاقے میں تجارتی مرکز کے ساتھ واقع میٹرو سٹیشن کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھ گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی اہل کاروں نے ایک چادر نما بڑے سے کپڑے کا انتظام کر کے لڑکی کو اس کے اندر چھپا دیا تاکہ وہ تیزاب سے متاثرہ کپڑے اتار دے۔ پھر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے 4 روز کے اندر یہ برطانوی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ہونے والی 9ویں مجرمانہ کارروائی ہے۔