سرگودھا :بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سرگودھا(اے این این ) سرگودھا کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی ادارے فورا موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔