نیب کو جلد بازی میں نواز شریف پر الزام نہیں لگانا چاہےے تھا،اعجاز الحق
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحقنے کہا ہے کہ نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا، نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے چئیرمین نیب کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا ہوگی۔ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے۔
اعجاز الحق