تعلیمی نصاب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا: رانا مشہود
لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیراہتمام تعلیمی نصاب کے حوالے سے پہلی قومی کانفرنس گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک، چیئرمین پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم، ایم ڈی پی سی ٹی بی عبدالقیوم، چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر سمیت ملکی و غیرملکی ماہرین تعلیم اور مصنفین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ تعلیمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ہی ہم اپنے بچوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایجوکیشن مہیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہماری کامیاب اور بہترین پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔