مانگا منڈی: حلقہ 136 سے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں میں کشمکش
مانگامنڈی ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف این اے 136 اور صوبائی حلقہ جات 171,172 میں ٹکٹوں کے حصول میں زبر دست مقابلہ شروع ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق این اے 136 میں جمشیداقبال چیمہ اور چوہدری خالد محمود گجر ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ جبکہ 171 صوبائی حلقہ میں محمد اویس بھٹی اور رانا جاوید عمر کے درمیان مقابلہ ہے ۔