پی ٹی آئی میں شامل موسمی پرندوں کا حال برا ہونے والا ہے: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کر 2013ء کا الیکشن لڑا اوردیوار کے ساتھ لگ گئی پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے موسمی انتخابی پرندوں کا اس سے بھی برا حشر ہوگا، یہ الیکشن سے پہلے ہی آپس میں تقسیم ہو گئے ہیں،مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔