اے پی این ایس خیبر پی کے کمیٹی کے عہدیداروں کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات، رکن اشاعتی ادارورں کو درپیش مشکلات، نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس خیبر پی کے کمیٹی کے چیئرمین سید ہارون شاہ اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اسلام آباد کے کے پی کے ہائوس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم خان سے ملاقات کی اور ان سے صوبے میں اے پی این ایس کے ارکان اشاعتی ادارورں کو پیش آنے والی مشکلات اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے بقایا جات کے علاوہ خیبر پی کے حکومت کی طرف سے حال ہی میں حتمی شکل دی جانیوالی نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم نے اے پی این ایس عہدیداروں سے کہ کہ خیبر پی کے حکومت اخبارات کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور سوسائٹی کی طرف سے اٹھائے مسائل کو تھوڑے عرصے میں حل کر دیا جائے گا۔