اتحادی سپورٹ فنڈز: امریکی کانگرس کمیٹی نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی کانگرس کمیٹی نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کےاتحادی سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دے دی ہے۔نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن بل (این ڈی اے اے) کا متن جاری کرتے ہوئے امریکی ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 700 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی تاہم آدھی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی بھی تجویز دی۔کمیٹی نے کہا پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 350 ملین ڈالرز اس وقت تک جاری نہ کیے جائیں جب تک وزیر دفاع کانگریس میں اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہے۔
امریکی کانگرس کمیٹی