افغان طالبان کا پاکستان علماء کونسل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا: ترجمان
لاہور (خصوسی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے پاکستان علماء کونسل کے ساتھ نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی پاکستان علماء کونسل کو کوئی خط موصول ہوا ہے ، انڈونیشیاء میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو دعوت تاخیر سے موصول ہوئی تھی جبکہ مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پہلے سے مصروفیات طے تھیں جس کی وجہ سے وہ انڈونیشاکانفرنس میں شریک نہیں ہوئے ، پاکستان علماء کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کا معاملہ افغان گروپوں کو حل کرنا ہے ۔