آمروں کے ساتھی عمران خان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے: زمرد یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ آمردں کے ساتھی عمران خان کے اردگرد جمع ہوگئے ہیں ، انتخاب کے قرب آتے ہی جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کو اب وہاں کے عوام کے حقوق کا خیال آیا ہے ، جنوبی پنجاب کے وہ سیاستدان جنہیں آئندہ انتخاب میں فتح کی امید نہیں ہے وہ نئی جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں ،تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ ایک ہی سکے کے دور خ ہیں، ،جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔