عمران خان کے 11 نکات عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں: شنیلا روت
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شنیلاروت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولت نے نواز شریف اور آصف زرداری کے حواریوں کی رات کی نیندیں اڑا دی ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملکی سیاست سے رول ختم ہوچکا ہے، عوام کر پٹ سیاستدانوں سے تنگ آچکی ہے۔ کارکنان نے پی ٹی آئی کو مضبوط او ر فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اب پوری قوم کی نظریں صر ف عمران خان پر لگی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ گیارہ نکات عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔