پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: تمکین آفتاب ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ناقص تعلیمی سسٹم کا ثبوت ہے۔اکثر سکولز چار دیواری ،بیت الخلاء اور ٹھنڈے پانی کی سہولت ست محروم ہیں۔پنجاب حکومت ہر سال تعلیم کیلئے بجٹ بڑھانے کے دعوے کرتی ہے لیکن یہ بچت صرف کاغذوں تک محدود ہوتا ہے۔پنجاب بیشتر گوسٹ سکول موجود ہیں جن کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے لیکن حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔