کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزارت خارجہ موثر حکمت عملی مرتب کرے: مہرین انور راجہ
لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مسلمانوںپر مظالم کے ریکارڈ توڑ دئیے لیکن عالمی برداری کے کان پر جوں نہیں رینگی ، گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے انسانی حقوق بھی سلب کرلئے گئے ہیں،انہیں آزادی سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں ، وہ اپنی مذہبی عبادت میں نہیں کرسکتے ، انہوں کہاکہ مقبوضہ کشمیر خواتین پر ہونے والے مظالم ناقابل بیان ہیں۔