نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے حلقہ کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ،گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ 136کے علاقوں بستی امین پورہ ،سلامت پورہ ،تین مرلہ سکیم ،ریلوے کالونی رائے ونڈ ،مانووال ،رنگیل پور ،اور باٹھ گائوں میں گزشتہ دنوں وفات پانے والے افراد کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا اور عوام سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔