وفاقی کابینہ کا اجلاس چین کرغزستان اردن کیساتھ اہم معاہدوں کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تعلیم کے شعبے میں پاکستان اور کرغزستان میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے فاٹا اصلاحات سے متعلق پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا اور وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی ہے۔اجلاس میں زرعی شعبے کے حوالے سے تعاون پر پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کی منظوری دی گئی اور دنوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، علاوہ ازیں مجرموں کے تبادلے پر پاکستان اور اردن میں معاہدے کی اجازت دی گئی ہے۔اجلاس میں حج پالیسی میں بہتر سہولیات کی ہدایت بھی کی گئی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نادرا سروسز کے حوالے سے صومالیہ کے لیے 14 ملین ڈالر کی کریڈٹ فیسلٹی کی سمری منظور ہوئی، جبکہ رہنماو¿ں نے اقبال اکیڈمی لاہور کے نائب صدر، خزانچی اور گورننگ باڈی کے ارکان کی منظوری دی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں احمد اویس کی ممبر ٹیکنیکل کمیپٹشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ تعیناتی کی سمری کی منظوری سمیت میڈیکل کالجز کے معائنے سے متعلق نئے پروفارما کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس میں جہاں وفاقی کابینہ کو حج پالیسی 2018 پر عمل در ا?مد کے حوالے سے بریفنگ دی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم نے عازمین کو مناسب قیمت پر بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کابینہ اجلاس