مصباح آخری ٹیسٹ میں 8ویں اور آخری بار کپتانی کریں گے
لاہور (ا سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 8ویں اور آخری بار کپتانی کریں گے ۔اس سے قبل ان کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم نے سات ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔