پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق اہم انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کتاب لکھنا شروع کر دی ہے جس میں 90 کی دہائی میں عروج پر پہنچنے والی میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے گا راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب میں تفصیل سے بتائیں گے کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی اور کون کون اس میں ملوث تھا انہوں نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی کی کرکٹ میں پیش آنے والے اہم واقعات بھی سامنے لائیں گے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کریں گے کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے دی تھی ان کے اس اعلان کے بعد کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور شائقین کتاب میں سامنے آنے والے انکشافات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں
راشد لطیف کا میچ فکسنگ پر بڑے انکشافات کا اعلان، کتاب لکھنے کا آغاز
Mar 10, 2025 | 14:55