امریکا کا حماس کے حامیوں کے خلاف سخت اقدام

Mar 10, 2025 | 13:01

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ حماس کی حمایت کرنے والوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کیے جائیں گےان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو امریکا سے بےدخل کیا جائے گا اور اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اسی سلسلے میں فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق محمود خلیل کی اہلیہ امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہیں مارکو روبیو نے مزید کہا کہ محمود خلیل فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں پیش پیش رہے جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے امریکا نے حماس سے وابستہ یا اس کی حمایت کرنے والے افراد پر مزید سخت اقدامات کا عندیہ بھی دیا ہے

مزیدخبریں