اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے جاری مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیری عوام کے صبر، قربانیوں اور آزادی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق خودارادیت کے اصولی مقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے ظلم و ستم کا پردہ عالمی سطح پر فاش کرنا پاکستان کی سفارتی ترجیح ہے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دینا ہوگاچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
چیئرمین سینٹ سے آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد کی ملاقات
Mar 10, 2025